عرفان صدیقی

حکومت وفاقی اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اداروں کی کارکردگی ہمیشہ اچھی رہی۔ حکومت اسے بھی تباہ کرنے پر تلی ہے۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ راتوں رات ایک آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو میئر کے حوالے کرنا زیادتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں وفاقی تعلیمی اداروں کو میئر کے حوالے کرنے کے معاملے کو زیر بحث لانے کی قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے اسکولوں کالجوں کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تحویل میں لینے کی مثال تو موجود ہے لیکن پہلی بار اسلام آباد کے چار سو اداروں کو بلدیاتی اداروں کے حوالے کر دینا ناقابل فہم ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ جو حکومتی ارکان اس آرڈیننس کی حمایت کر رہے ہیں، انہیں بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ یہاں تک کہ وفاقی وزارت تعلیم سے بھی مشاورت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ ایک ماہ سے سراپا احتجاج ہیں اور ان کی کہیں شنوائی نہیں ہو رہی۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے