حج

حکومت نے حج اخراجات میں کمی کی نوید سنادی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت مذہبی امور نے حکومت کی جانب سے سرکاری حج اخراجات میں کمی کی نوید سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الرحمان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ عازمین حج کیلئے 45 سے 50 ہزار روپے تک ریلیف ممکن بنانے کی کوشش ہے۔ سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کو 45 سے 50 ہزار روپےکی کمی ممکن ہوسکے گی۔

ڈاکٹر عطاء الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکار نہ ہوئی تو فائدہ پاکستانی عازمین کو منتقل کریں گے۔ سعودی حکومت سے مذاکرات کرکےحج پیکج کو سستا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کوشش ہے شمالی ریجن کیلئےحج پیکج 11 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 30 ہزار تک لایا جائے۔ جنوبی ریجن کیلئے حج پیکج 11 لاکھ 65 ہزار سے 11 لاکھ 20 ہزار تک دستیاب لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، رانا تنویر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے