ریڈمی نوٹ 8

ریڈمی کی جانب سے نوٹ 8 کا ریفریش ماڈل متعارف

بیجنگ (پاک صحافت) ٹیکنالوجی کی مقبول ترین کمپنی شیاؤمی نے ریڈمی نوٹ 8 کا ریفریش ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔ ریڈمی کا یہ فون دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہوا تھا جس کے ڈھائی کروڑ یونٹ فروخت ہوئے اور اسی کو دیکھتے ہوئے ممکنہ طور پر اس کا نیا ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریڈمی نوٹ 8 2021 میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 85 پراسیسر موجود ہے۔ یاد رہے کہ جدید فون میں 6.3 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 5 کوٹنگ کی گئی ہے۔ ریڈمی نوٹ 8 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے ایم آئی یو آئی 12.5 سے کیا گیا ہے جبکہ پانی کے چھینٹوں سے تحفظ کے لیے نانو کوٹنگ بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔ فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جو 48 میگا پکسل مین کیمرے، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے