انوار الحق کاکڑ

حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ نگراں وزیراعظم

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تحت پاکستان کی بہترین کمپنیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ کامیاب کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ نگراں حکومت نے اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری سے متعلق سخت اقدامات کیے ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ خواہش ہے تاجر برادری جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مزید کامیابی سمیٹے۔ تاجر برادری اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔

انہوں نے کہا تاجر برادری ملکی معیشت کو سدھارنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ بڑی کاروباری کمپنیاں فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا معاملہ وزیراعظم آفس دیکھ رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے