احسن اقبال

حکومت تحلیل کرنے سے 10 دن پہلے نگراں وزیراعظم کا مشاورت کیساتھ فیصلہ کریں گے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت تحلیل کرنے سے 10 دن پہلے نگراں وزیراعظم کا مشاورت کے ساتھ فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو تباہی کے گڑھے سے نکالا ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی پھینک گئے تھے، حکومت نے سخت فیصلے کر کے عالمی مالیاتی حلقوں میں ساکھ کو بحال کیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو کسی قسم کی محاذ آرائی کی نہیں یکجہتی کی ضرورت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی اپنی سیاست کے نتیجے میں ایکسپوز ہوچکے ہیں۔ نواز شریف آئیں گے اور انتخابی مہم میں حصہ بھی لیں گے، اگلے الیکشن میں ہر جماعت اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ضروری ہوگا، قیادت کی سطح پر سیٹ ایڈجسمنٹ ہوسکتی ہے، ابھی تک ایسی تجویز زیر غور نہیں ہے کہ پی ڈی ایم کو انتخابی اتحاد میں تبدیل کیا جائے۔ اتحادی جماعتوں کے سربراہان آپس میں اتفاق رائے سے فیصلے کرتے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے