محمد علی

حکومت بجلی کی نرخ کم کرنے کی پوری کوشش کررہی۔ نگراں وزیر توانائی

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کی نرخ کم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں صنعتوں کیلئے اکتوبر میں نیا ٹیرف لائیں گے، صنعت کو زیادہ سے زیادہ گیس فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ بزنس کمیونٹی کی تجاویز وزیراعظم کو پیش کریں گے، بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کاٹ رہے ہیں، ریکوری کی جارہی ہے۔

محمد علی کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کے ریٹ کی وجہ سے بجلی کے نرخ میں تبدیلی آتی ہے، جولائی کے بلز میں واجبات سے اگست میں بلز زیادہ آئے تھے۔ پورے ملک میں بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں، ماضی کے معاہدوں میں رد و بدل نہیں کیا جاسکتا، ہماری کوشش ہے کہ بجلی کا بوجھ کم کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ کے ریٹس میں کوئی کمی نہیں کر رہے، چاہتے ہیں کہ صنعتوں کو زیادہ سے زیادہ گیس ملے، ملک میں گیس کے ذخائر ہیں، ہم نکال نہیں پارہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

پاکستان اور ناروے کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے