ایل پی جی

حکومت ایل پی جی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام، 20 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ایل پی جی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا اور اکتوبر میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلواضافہ کیا گیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان اورپہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 225روپے فی کلو ہو گئی، خیال رہے کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں گھریلو سلنڈر 2655 اور کمر شل سلنڈر 10215روپے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی 175 روپے فی کلو سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو ہوگئی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 236 روپے کے اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر2060 سے بڑھ کر 2300 کا ہوگیا۔ جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908 روپے کا اضافہ ہوا اور کمرشل سلنڈر 7925روپے سے بڑھ کر8853 روپے ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے