رانا ثناءاللہ

حکومتی اراکین کو ٹکٹ کا جو وعدہ کیا ہے، اس پر عمل کریں گے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جن حکومتی اراکین کو ن لیگ میں شمولیت کے بعد پارٹی ٹکٹ دلوانے کا وعدہ کیا ہے اس پر عمل کریں گے اور وہ افراد ن لیگ سے الیکشن لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا دباؤ نہیں، تو کیا جہانگیر ترین کی خراب طبیعت کا آج معلوم ہوا ہے؟

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی طبیعت تو اس وقت بھی خراب تھی، جب خود وزیراعظم انہیں گرفتار کروانے کی کوشش کررہے تھے۔ جن حکومتی اراکین کو ٹکٹ کا وعدہ کیا ہے، اس پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو جتنی بھاگ دوڑ کرنی ہے کرلے چاہے تو پرویز الہٰی کو وزیراعلی بنادیں لیکن ن لیگ نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے