عطا تارڑ

حمزہ شہباز 179 ووٹ لےکر اکثریت سے وزیراعلی منتخب ہوئے ہیں۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز وزیراعلی کے الیکشن میں 179 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے وزیراعلی پنجاب منتخب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں معاملہ 2 چٹھیوں کا ہے، ایک جو عمران خان نےاپنے ارکان کو لکھی اور دوسری جو چودھری شجاعت نے اپنے ارکان کو لکھی۔ یہاں پر عمران خان کا ایک خط موجود ہے جس میں وہ اپنے پارٹی ارکان کو ہدایت کر رہے ہیں کہ پرویز الہی کو ووٹ ڈالا جائے، عمران خان نے یہ ہدایت بطور پارٹی سربراہ کے جاری کی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ دوسری چٹھی جو چودھری شجاعت حسین نے اپنے 10 ارکان کو لکھی تھی اس میں ہدایت دی گئی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پرویز الٰہی کی بجائے حمزہ شہباز کو ووٹ دیں۔ اب یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ ان 2 چٹھیوں کا موازنہ کریں تو عمران خان کی چٹھی زیادہ محترم ٹھہرتی ہے، آئین و قانون کے تحت ان کی چٹھی پر عملدرآمد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کے 25 ووٹ گنتی میں شمار نہیں کئے جاتے اور ضمنی الیکشن کرائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے