سراج الحق

حالیہ بجٹ جھوٹ اور دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پیش ہونے والا حالیہ بجٹ جھوٹ اور دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے لاپتا ہزاروں افراد کی بازیابی میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اس وقت ملک لاقانونیت کی لپیٹ میں ہے۔ قانون کی حکمرانی کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ سود اور ٹیکسز کے پیسوں سے حکمران کونسی اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان کو درپیش موجودہ چیلنجز کا واحد حل صاف و شفاف انتخابات ہیں۔ قومی تعصبات ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات ملک کی ضرورت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے