لاہور (پاک صحافت) جہانگیر ترین گروپ کے رکن اسمبلی نے شہزاد اکبر کے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر قادیانی ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ قادیانی ہم پر مسلط ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نذیر چوہان نے کہا ہے کہ مجھے اس چیز کا خدشہ تھا اور میرے ذرائع نے مجھے بتایا تھا کہ شہزاد اکبر شائد قادیانی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں، یہی وجہ تھی کہ جس پر میں نے ان سے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہے تو آپ اسے کلیئر کر دیں اور ایک بار کلمہ پڑھ لیں۔
جہانگیر ترین گروپ کے رکن اسمبلی نذر چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سکینڈ کیلئے ٹویٹ کر دیں کہ میں مانتا ہوں کہ نبی ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں، اگر آپ یہ کہہ دیں تو میں آپ سے معذرت بھی کروں گا۔