شہباز شریف

جڑانوالہ واقعہ، شہبازشریف کی شدید الفاظ میں مذمت

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جڑانوالہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے جڑانوالہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جڑانوالا میں جو ہوا بہت ہی پریشان کن تھا، کسی بھی مذہب میں تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے اپیل ہے کہ وہ آگے آئیں اور اس عمل کی مذمت کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستانی فوج نے اسرائیلی جرائم روکنے کے لیے ہیگ کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا

پاک صحافت پاکستانی فوج کے کمانڈروں نے فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی پر زور دیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے