عظمی بخاری

جنہوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ آئی سی یو میں جا کر لیٹ گئے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ شہبازگل جیسے یوتھیوں نے تو ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا لیکن وہ اب آئی سی یو میں جا کر لیٹ گئے ہیں، انقلاب آچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے تو ساڑھے تین سو سے زیادہ دن جیل میں گزارے تھے، عمران خان کو شہباز گل کی نہیں اپنی پرواہ ہے، شہباز گل وفاقی حکومت کا قیدی ہے، اس کے معاملات وفاق طے کرتا ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرزنش کرکے پسند کے فیصلے کروائے جاتے ہیں، ہم پہلے روتے تھے کہ عثمان بزدار کو عمران خان چلاتے ہیں، اب لگتا ہے پرویز الٰہی گوگی پنکی کا ادھورا مشن پورا کریں گے، عمران خان پنجاب کے معاملات میں دخل دینے والے کون ہوتے ہیں، آپ پرویز الٰہی کو ایک چپڑاسی جتنی اوقات نہیں دے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

پنجاب: تمام فلٹریشن پلانٹس کا انتظام ایک ہی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت آب پاک اتھارٹی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے