جناح ہاؤس و فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کا سلسلہ جاری

لاہور (پاک صحافت) اہور میں جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے والے بیشتر افراد کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کچھ شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی ہے اور توڑ پھوڑ، قیمتی اشیاء، دستاویزات چوری کرنے والے شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ شرپسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پُرتشدد کارکن مسلح، آتشی اسلحہ، ڈنڈے، پتھر و پیٹرول بم سےلیس تھے۔

یہ بھی پڑھیں

چوہدری سالک حسین

سعودی عرب، چوہدری سالک کا عازمینِ حج کی رہائش گاہوں و اسپتال کا دورہ

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عازمینِ حج کی رہائش گاہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے