مولانا فضل الرحمان

جلد عوام کو پی ٹی آئی کی ناجائر حکومت سے چھٹکارا دلوائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن

میانوالی (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے سلیکٹڈ اور ناجائز حکومت کو شروع دن سے ہی قبول نہیں کیا، جلد عوام کو پی ٹی آئی حکومت سے نجات دلوائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ پارلیمنٹ عوام کا عہدہ ہے، اس کے بغیر آمریت ہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بلاول، زرداری سے ملاقات پر مجھے اعتماد میں لیا، پی ڈی ایم کبھی بھی صدارتی نظام کی حمایت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ اس حیثیت سے دیگر جماعتوں سے مل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے