مریم نواز

آنے والے چند دنوں میں وزیراعظم شہبازشریف عوام کو بڑا ریلیف دیں گے۔ مریم نواز

شیخوپورہ (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آنے والے چند دنوں میں عوام کو بڑی سطح پر ریلیف دیں گے، عوامی مشکلات کے حل کیلئے بڑے اقدامات کئے جارہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شیخوپورہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں نیچے جارہی ہیں، شیر پر بھروسہ رکھنا مہنگائی میں کمی ہوگی۔ شہبازشریف نے صرف پنجاب کے لیے نہیں پورے پاکستان کیلئے آٹا سستا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ 17 جولائی کے بعد عوام کی بجلی فری کریں گے۔ یہ عدالت میں چلا گیا ہے کہ غریب کی مفت بجلی کو روکا جائے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالا۔ پنجاب غریب ہوگیا، لیکن فرح خان اور بشریٰ بی بی اور ان کے بچے امیر ہوگئے۔ مہنگائی عمران خان کے 4 سالہ ظلم کی وجہ سے ہے، عوام جانتے ہیں مہنگائی کس کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا پڑیں، عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا، عمران خان کی وجہ سے ہمیں بجلی مہنگی کرنی پڑی۔ شیخوپورہ انڈر پاس اورسڑکیں بھی نوازشریف نے بنائی ہیں، کیا عمران خا ن نے شیخوپورہ میں ایک بھی منصوبہ لگایا؟۔ کبھی عوام کو یہ تو بتا دو چار سال میں عوام کی کیا خدمت کی ہے، جھوٹ بولے اور الزامات لگائے بغیر آپ کی روٹی ہضم نہیں ہوتی، آج کل وہ ٹی وی پر وہ آکر ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ جھوٹ بول کر چلا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے