اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ بشرا، گوگی اور کپتان کا نیا پاکستان قوم کیلئے عذاب بن گیا تھا۔ پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ جعلی خان دوبارہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پلوشہ خان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بزدار بے نامی وزیر اعلی تھے جبکہ اصل وزیر اعلی تو گوگی تھی ۔ پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ پیسے کے لالچی نے بھارتیوں اور یہودیوں سے پیسے لینے میں کوئی عار محسوس نہیں کی۔
واضح رہے کہ سینیٹر پلوشہ خان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرکے ممنوعہ فنڈنگ فیصلہ روکنے کی کوشش کر رہاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے میں تاخیر نہ کرے ۔