جسٹس مظاہر نقوی

جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر

کراچی (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ بار نے ریفرنس دائر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بار نے جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ بار کے وائس چئیرمین کے توسط سے دائر ہونے والے ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی کا رویہ عہدے کے حلف کے خلاف ہے لہذا ان کے خلاف انکوائری شروع کرائی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس طارق مسعود نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر اراکین کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ جسٹس مظاہر نقوی کے معاملے پر اجلاس بلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے