لاہور(پاک صحافت) لاہور اجلاس سے خطاب میں غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر سے تعلق رکھنے والے اور پشت پناہی کرنیوالے افسران اور اہلکاروں کو وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں۔شہریوں کی عزت کا تحفظ سب سے اہم ہے ہمیں ان کی عزت کا تحفظ چاہئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ جو وردی کا وفادار نہیں، وہ فورس میں رہنے کا حق دار نہیں ہے ، انہوں نے جرائم پیشہ عناصراور ان کی پشت پناہی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پشت پناہی کرنیوالے پولیس افسران اور اہلکار اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
مزید پڑھیں: ہزارہ برادری کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس تعینات کی جائےگی:آرمی چیف
غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کا اچھا یا بُرا کام پوری فورس کی نمائندگی کرتا ہے، اگر وہ حق اور سچ کیساتھ کھڑے نہیں ہوں گے تو خسارے میں رہیں گے۔ سی سی پی او نے کہا کہ شہریوں کی عزت کا تحفط سب سے اہم مسئلہ ہے انہیں شہریوں کی عزت کا تحفظ چاہیے، ان کا کہنا تھا جرائم پیشہ عناصر سے تعلق رکھنے والے اور پشت پناہی کرنیوالے افسران اور اہلکاروں کو وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں۔
اس موقع پر غلام محمود ڈوگر نے کالے شیشوں والی گاڑیوں، اشتہاری مجرمان اور قبضہ گروپوں کیخلاف مؤثر کارروائیوں کا بھی حکم دیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی سکیورٹی حسن رضا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی اور ایس ایس پی ڈسپلن سید امین بخاری سمیت دیگر افسران، ایس پیز، ڈی ایس پیز، تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشن نے بھی شرکت کی۔