ہزارہ برادری کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس تعینات کی جائےگی

ہزارہ برادری کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس تعینات کی جائےگی:آرمی چیف

کوئٹہ (پاک صحافت)سینئرصحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکم دیا ہے کہ ہزارہ برادی کی سیکیورٹی کے لیے ایک ایگ سے اسپیشل فورس تعینات کی جائے۔سات دن کے اندر دہشت گردوں کی نشاندہی کر کے انہیں سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف کی طرف سے اہم ایجنسیوں کو سات دن کے اندر دہشت گردوں کی نشاندہی کرکے انہیں سزائیں دینے کا حکم بھی دے دیا گیا جب کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ہزارہ برادری سے اظہار تعزیت کرنے کے لیے کوئٹہ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت مچھ سانحہ کے متاثرین کی مالی امدادکرے گی:وفاقی کابینہ

عارف حمید بھٹی کے مطابق بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے یہ تقریباً 25 سال سے ایسا کررہا ہے ، اس عمل میں اس کے ساتھ چند ایک مقامی شر پسند عناصر بھی شامل ہیں جو کہ بلوچستان میں امن عمل کو خراب کرنے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث عناصر کی نشاندہی کردی گئی ، سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا ہے کہ ہزارہ برادی کے خلاف ہونے واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی پہلے سے ہوگئی ہوئی ہے ، تحقیقات میں یہ واضح تھا کہ را ء یا این ڈی ایس مل کر بلوچستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے یہاں تک کہ وہ ٹارگٹ بھی خود ہی سلیکٹ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنی پراکسی کی وجہ سے آپریٹ کرتے ہیں جن میں ٹی ٹی پی ، لشکر جھنگوی العالمی ، جیش الاسلام شامل ہیں ، جس کی وجہ سے پاکستان کو تو بہت زیادہ نقصان ہوا لیکن ان دہشت گرد تنظیموں کے لوگ بھی مارے گئے ، لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ ان دہشت گرد تنظیموں نے افغانستان میں خود کو کہیں ایک بار پھر سے منظم کرلیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے