خورشید شاہ

جتنی عمران خان کی حکومت چلے گی ملک کو اتنا نقصان ہوتا رہے گا۔ خورشید شاہ

کراچی (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق عمران خان جب تک حکومت میں رہیں گے ملک کا اتنا ہی زیادہ نقصان ہوگا، پی ٹی آئی حکومت سے چھٹکارا کئے بغیر مہنگائی ختم نہیں ہوسکتی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے انتہائی بے وقوف اور نادان لوگ ہیں ان کو احساس نہیں کہ پاکستان کی معیشت تباہ حال ہو گئی ہے، ابھی تک ان کو بات سمجھ میں نہیں آتی، انڈیا کی بھی کرنسی ہم سے تین گنا زیادہ ہوگئی ہے۔

سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کو یہ بھی پتا نہیں ہے کہ اس وقت ملک میں گندم کی کیا پوزیشن ہے۔ پیپلزپارٹی نے لسانیت کا خاتمہ کیا اب کچھ لوگ لسانیت کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی اپوزیشن میں ہے، ہم نے بہت بڑے جلسے کیے، ہم مہنگائی، بجلی، چینی، آٹے اور گیس کی شارٹیج کے خلاف احتجاج بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے