اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت نےکہا ہے کہ بھارت ایک مافیا اور روگ سٹیٹ ہے ثبوت کے ساتھ بھارتی مکروہ چہرہ کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ بار بارثبوت کے ساتھ سب کو بتا رہے ہیں کہ پلوامہ حملہ جعلی آپریشن تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف 20 سال سے دہشت گردی کا ڈھونگ رچایا تھا، ہمیں بھارتی چوریوں پر حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے، بھارت ایک مافیا اور روگ سٹیٹ ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی ایشیاء میں امن مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے بغیر ناممکن ہے:اسدقیصر
معید یوسف نے کہا کہ ہمیں حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ ہمیں حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے،بھارت کی کرتوتیں سب کے سامنے ہیں، بطورِ ریاست بار بارثبوت کے ساتھ سب کو بتا رہے ہیں کہ پلوامہ حملہ جعلی آپریشن تھا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو بار بار مطلع کر رہے ہیں کہ بھارت اس طرح کا ایک اور جعلی آپریشن کر سکتا ہے، دنیا کو اس کا ڈوزیئر بھی دیا ہے۔ اب ہم نے دنیا سے نتائج نکلوانے ہیں۔ نتائج آنے تک بھارتی چہرے کوبے نقاب کرتے رہیں گے۔ معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا ایک انٹرویو میں یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کے بینک بھی دہشت گردی پھیلارہے ہیں، اب دنیا کوبھارت کے معاملے پرانصاف کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پربھارت کے خلاف چیزیں سامنے آتی ہے، دنیا کوبھارت کے خلاف انصاف پرمبنی فیصلہ کرنا چاہیے،بھارت ریاست نہیں ایک مافیا ہے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سمیت عالمی ممالک کو کہہ رہے ہیں کہ بھارت کیخلاف کارروائی کریں، کیونکہ بھارتی بینکس منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں جبکہ یہ پیسے غلط طریقے سے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان پیسوں سے یہ لوگ دہشتگردی پھیلا تے ہیں۔ دنیا کو انصاف کرنا چاہیے۔