توشہ خانہ کیس کی 37 سماعتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی صرف 3 بار پیش ہوئے، جج کے ریمارکس

اسلام آباد  (پاک صحافت) اسلام آباد کے جج ہمایوں دلاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدال میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ سماعت کے موقع پر جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ  اب تک توشہ خانہ کیس کی 37 سماعتیں ہو چکی ہیں، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی صرف 3 بار عدالت میں پیش ہوئے۔

تٖفصیلات کے مطابق جج نے کہا کہ ایک بار چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار تھے اور دوسری بار عدالت سے باہر حاضری مارک ہوئی، ان کے وکلاء کا کام صرف استثنیٰ کی درخواستیں دائر کرنا ہے۔جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کے وکیل سے کہا کہ کیا آپ کو چیئرمین پی ٹی آئی پر اعتبار نہیں؟ اتنی بھی کمٹمنٹ نہیں کر سکتے کہ 31 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان ریکارڈ کرائیں گے؟

واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل  گوہر علی خان نے جواب دیا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کے احکامات پر چلتے ہیں۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہونا ہے، پیر تک سماعت ملتوی کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے