عمران خان

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی انڈرٹیکنگ ٹرائل کورٹ میں جمع کروائیں۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ عمران خان اپنی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کریں، ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق بیان حلفی کو دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے