ٹی ایل پی

تحریک لبیک پر پابندی لگانے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی ہے۔ دوسری جانب اثنا کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کی مدت میں مزید 90 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی خصوصی کمیٹی نے بھی تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی توثیق کر دی ہے، اب ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کے لیے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے