عبدالقادر پٹیل

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوچکی ہے، نمبر گیم پہلے دن سے پوری تھی، قادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما عبدالقادر پٹیل  نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو چکی ہے۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کے حوالے سے  ہماری نمبر گیم پہلے دن سے پوری تھی بس زیادہ سے زیادہ مارجن سے انہیں شکست دینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پی پی رہنما عبد القادر پیٹیل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ق لیگ آئی تو ہمارے پاس ہے یکجا ہو کر اتی تو زیادہ اچھا ہوتا، چوہدری برادران کی سیاست یکجا رہنی چاہیے، ایم کیو ایم کو گورنر شپ دینی ہے یا نہیں یہ فیصلہ پارٹی قیادت کا ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر رہنماء  پاکستان پیپلز پارٹی ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی منحرف ارکین میں کوئی واپس نہیں گیا۔ انہون نے  حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سیاست میں آخری وقت تک کوئی نہیں کہتا کہ میں ہار رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے