بہت جلد قوم کو خوشخبریاں ملنے والی ہیں، انیق احمد

کراچی (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ بہت جلد قوم کو خوشخبریاں ملنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی بات نہیں، مسائل پر قابو پالیں گے، جب بجلی کا بل زیادہ آتا ہے تو بیوی لڑتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انیق احمد نے جامعہ بنوریہ کے طلباء و اساتذہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیق احمد نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کچھ ہدایات جاری کی ہیں ان پر عمل کرنا ہے۔ انیق احمد کا کہنا ہے کہ قوم کو مایوسی سے نکالنا ہے، مایوسی کفر ہے، اگلا الیکشن ساز گار ماحول میں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے مزید کہا کہ جنت کے ٹھیکیدار ہم نہیں، یہ اللّٰہ کا معاملہ ہے، حرف تہجی میں س اور ش ساتھ ساتھ ہیں اسی طرح شیعہ سنی ساتھ ساتھ ہیں، ہمارے معاشرے سے اعتراض ختم ہوجائے تو سب ٹھیک ہو جائے، سختیاں اور منافقت سب کو ختم ہونا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے پر کام ہو رہا ہے، حجاج کی بہترین خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

وفاق پر جتھوں سے حملہ آور گروہ ہی قوم کا اصل دشمن ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وفاق کے فنڈز سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے