مفتاح اسماعیل

بہت جلد عوام کو خوشخبریاں دیں گے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ملک کو مشکل حالات میں چھوڑ کرگئے ہیں لیکن ہم محنت کر رہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ بہت  جلد عوام کو خوشخبریاں دیں گے جب کہ جب سے وزیر بنا ہوں 6 گھنٹے سے زیادہ نہیں سویا۔

تفصیلات  کے مطابق کراچی میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  تحریک انصاف جھوٹ اورگالم گلوچ کی سیاست کررہی ہے جب کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کے نہج پر لے آئے ہیں ، بتایا جائے فرح گوگی کے حکم پر کیسے تقرریاں اور تبادلے ہوتے تھے، پتا چلے کہ فرح گوگی پرائیویٹ جہازوں میں کیسے گھومتی تھی۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ مجھ جیسے گناہ گار کو بھی روضہ رسول ﷺ کی زیارت کا شرف ملا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی کرنے والوں کو اللہ ہدایت دے ، بے گناہ ہونے کے باوجود ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا اور اب ایسے ہی شہزاد اکبر اور زلفی بخاری پر بھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

جن عہدوں پر ن لیگ سے بات نہیں، وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جن عہدوں پر ن لیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے