شہباز شریف

بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سی پیک خطوں اور علاقوں کو ہی نہیں عوام کے دل جوڑنے کا بھی خوبصورت منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر پاکستان اور چین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ہیں۔  انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک اس آزمودہ سدا بہار بااعتماد اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا ایک نیا باب ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے مزید کہاکہ سی پیک چین کے عظیم رہنما شی جن پنگ اور نواز شریف کے ترقی سب کے لیے وژن کا شاندار نمونہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ سی پیک غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کے خاتمے کا منصوبہ ہے، سی پیک سے ایران، افغانستان، وسط ایشیا اور پورے خطے کو ثمرات ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے