بھارت اور اسرائیل پاکستان میں فنڈنگ کر رہے ہیں

بھارت اور اسرائیل پاکستان میں فنڈنگ کر رہے ہیں: صحافی رانا عظیم

اسلام آباد (پاک صحافت) صحافی رانا عظیم  نے کہاہے کہ بھارت اور اسرائیل پاکستان مخالف سازشیں  کر رہے ہیں۔پاکستان میں انہوں نے مختلف قسم کے جال بچھا رکھے ہیں اور فنڈنگ کا سلسلہ جار ی ہے جو پاکستان قومی سلامتی کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ایک گھناؤنی اور خطرناک سازش ہو رہی ہے۔ را، موساد، این ڈی ایس اور سی آئی اے ، ان سب نے مل کر پاکستان کے اندر ایک ایسا جال بچھا دیا ہے کہ مختلف تنظیموں اور این جی اوز کو بھاری فنڈنگ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: لکھوی کی گرفتاری پر بھارت کا موقف مسترد

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اب تعلیم کے نام پر بھی فنڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ یہ فنڈنگ اُن اداروں میں کی جا رہی ہے جو معروف اور بڑے تعلیمی ادارے ہیں۔ اس سازش کے تحت ایسے لڑکے اور لڑکیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جن کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوتا ہے۔

اس سلسلے میں کچھ اُساتذہ بھی ان کے پے رول پر ہیں۔ اس سازش میں کراچی ، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے ٹاپ کے تعلیمی ادارے ملوث ہیں۔پہلے طلبا کو ٹریننگ کے لیے ایک ایسی پرائیویٹ جگہ بُلایا جاتا ہے جو اس درسگاہ سے باہر ہوتی ہے۔ وہاں پر ویڈیوز لگا کر کچھ ایسی تصاویر اور ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، یہ تمام فلم اور ویڈیوز پاک افواج اور پاکستان کے اداروں بالخصوص اسلام کے خلاف ہوتی ہیں۔ رانا عظیم نے کہا کہ اس سازش میں ایسے لوگوں سے بھی رابطہ کیا جاتا ہے جن کے تعلقات بیوروکریسی کے ساتھ ہوتے ہیں۔

انہی لوگوں کے ذریعے یہ ایجنسیز بیوروکریسی تک پہنچتی ہیں۔ اُن خاندانوں کو ملوث کر کے دفاتر تک پہنچا جاتا ہے۔ ایک دفتر میں پچیس ہزار تنخواہ لینے والے ملازم کو چالیس ہزار روپے دے کر اس کے عوض کوئی بھی دستاویز نکلوائی جا سکتی ہے۔ رانا عظیم نے کہا کہ ہمارے ملک کے حساس ادارے متحرک ہیں اور انہوں نے بہت سی کارروائیاں بھی کی ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کے بڑے شہروں کی مارکیٹس میں وہ افغان شہری موجود ہیں جن شناختی کارڈز بلاک ہو چکے ہیں، ان افغان شہریوں کے ذریعے پاکستان میں غیر ملکی ایجنسیوں کے بندوں کو ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔اب تو اس ضمن میں یونینز بنائی جارہی ہیں اور دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے والے سہولتکاروں کو بھی پیسے دئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں کچھ افغان شہریوں کی کروڑوں اور اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

گنڈاپور کسی ادارے کی حراست میں نہیں، انکی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے