رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ وزیر اعظم کا تعزیتی پیغام لے کر چینی قونصلیٹ خانہ پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ وزیر  اعظم شہباز شریف کا تعزیتی پیغام لے کر چینی قونصلیٹ خانہ پہنچ گئے۔  اس موقع پر سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ کراچی  تھے۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے چینی قونصل جنرل لی بیجیان سے کراچی بم دھماکے میں جاں بحق چینی شہریوں کی تعزیت کی۔

تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل لی بیجیان سے کراچی بم دھماکے میں جاں بحق چینی شہریوں کی تعزیت کے موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر چینی شہریوں کی تعزیت کے لئے قونصلیٹ آیا ہوں، چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ اور افسوس ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کراچی واقعے کی تحقیقات کو خود مانیٹر کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ وزارت داخلہ، سکیورٹی ایجنسیز اور سندھ حکومت ملکر واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، مجرمان تک جلد پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے