بلاول بھٹو

بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست نہیں کی۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ میں نے بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست نہیں کی، میری اور خواہش تھی لیکن ابھی حالات ایسے نہیں ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کروں گا، 4 مئی کو بھارت جا کر 5 مئی کو واپسی ہوگی۔

نجی ٹی وی نے وزیر خارجہ سے سوال کیا کہ آپ بائے ایئر جائیں گے یا واہگہ کے ذریعے؟ تو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ بائی ایئر جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے