خودکش حملہ

بلوچستان کے حساس علاقے میں دھماکہ، 9 افراد ہلاک و زخمی

مستونگ (پاک صحافت) بلوچستان کے حساس ترین علاقے مستونگ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر میں ہونے والا دھماکہ دو گاڑیوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ لیویز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب قبائلی لوگ اپنے ایک شخص کو دفنانے کے بعد واپس آرہے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے ہوا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے، دھماکہ ان افراد پر ہوا جو گزشتہ رات مقتول شخص کی لاش لینے قابو (دشت) گئے تھے۔ لیویز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویل پر کام کرنے والے شخص کو قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینکی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے