بارش

بلوچستان میں بارش کے بعد سیلاب کی تباہی، کوئٹہ آفت زدہ قرار

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دوسرے روز بھی بارش ہوئی جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں رین اور اربن فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ کوئٹہ شہر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں برسات کے بعد مختلف علاقے سیلابی ریلوں کی لپیٹ میں ہیں، چاغی میں مکانات کی دیواریں گرگئیں، جب کہ چالیس گھروں پر مشتمل علاقہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ کوئٹہ میں دس گھنٹے سے مسلسل موسلا دھار بارش سے قمبرانی روڈ، غوث آباد سمیت دیگرعلاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔

پی ڈی ایم اے نے سریاب کچلاک ہزارہ ٹاؤن سیمت تین علاقوں میں ریسکیو کیمپ قائم کردیے ہیں، اور ڈیم کے خستہ پشتوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، متاثرہ اضلاع میں آج اور کل سرکاری، نجی اسکول بند رہیں گے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں لگاتار موسلا دھار بارشوں کے بعد کوئٹہ شہر کو آفت زدہ قرار دے کر اربن فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے