پی پی چیئرمین

بلاول بھٹوزرداری نے تحریک انصاف حکومت کو عوام دشمن حکومت قرار دے دیا

سکھر (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہ عوام پرمسلط کی گئی  عوام دشمن حکومت ہے،  الیکشن کے دوران وزیراعظم نے ایک کروڑ گھربنانے کا وعدہ کیا تھا، آج وہ غریبوں سے چھت چھین رہے ہیں، وہ خود مانتے ہیں کہ عوام مشکلات میں ہیں ،حل پوچھا جاتا ہے تو جواب نہیں ملتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ظالم حکومت نے عوام کوگیس سے بھی محروم رکھا ہے۔

 سکھر میں نیولیبر سٹی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی غریبوں کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نیب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  نیب انتقامی کارروائیاں کرکے ہمارے لوگوں کو گرفتار کررہا ہے، پیپلزپارٹی اپنے ممبران کی گرفتاری پر فخر محسوس کرتی ہے، نیب کے افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے چاہئیں، پورے پاکستان کو معلوم ہوگا کہ اصل میں کرپٹ کون ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ نیب پوری اپوزیشن کے خلاف متحرک ہے، 18ویں ترمیم کے خلاف سازش چل رہی ہے۔ بلاول بھٹو کا مزید کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار رہنا چاہئے، پیپلزپارٹی پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، ان الزامات کے پیچھے کوئی شواہد نہیں ہیں، الیکشن کمیشن قوم کے سامنے فیصلہ لے کر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2008 سے 2013 کا دور بہت زبردست تھا، وہ دور غریب عوام کے لیے بہت اچھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے