جنرل قمر جاوید باوجوہ

بطور آرمی چیف ملک و قوم کیلئے جو ہوسکتا تھا کیا، مطمئن ہوں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (پاک صحافت) جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بطور آرمی چیف ملک و قوم کیلئے جو ہوسکتا تھا کیا، مطمئن ہوں۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان جنرل سید عاصم منیر کے حوالے کی، تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف نے کہا کہ بطور آرمی چیف 6 سال ملک و قوم کیلئے جو ہوسکتا تھا کیا، جس سے مطمئن ہوں۔

ذرائع کے مطابق سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل باجوہ کو پورے اعزاز کے ساتھ جی ایچ کیو سے رخصت کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے