خواجہ سعد رفیق

برطانوی ہائی کمشنر کی سعد رفیق سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) برطانوی ہائی کمشنر کی وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے آج وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاک برطانیہ فضائی رابطے بڑھانے پر غور کیا گیا۔ برطانیہ سے پاکستان کیلئے پروازیں بڑھانے پر مشاورت کی گئی۔ پی آئی اے کو برطانیہ میں رسائی بڑھانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے سیلاب متاثرین کیلئے برطانیہ سے بھیجی گئی امداد پر ہائی کمشنر سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں کیلئے برطانیہ میں اجازت کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملاقات میں برطانوی فرسٹ اور سیکنڈ سیکرٹری بھی ہائی کمشنر کے ساتھ موجود تھے۔ جبکہ سیکریٹری ایوی ایشن اور پی آئی اے کے سی ای او وفاقی وزیر کے ساتھ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے