انوار الحق کاکڑ

نوازشریف کو کوئی سیاسی فائدہ نہیں دیا گیا، وہ پاکستانی شہری ہیں اور بائیو میٹرک ان کا حق ہے۔ نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو کوئی سیاسی فائدہ نہیں دیا گیا، وہ پاکستانی شہری ہیں اور بائیو میٹرک ان کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوچکی ہیں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوگا، لیول پلیئنگ فیلڈ مخصوص جماعتوں کو جتوانے کیلئے بنائی جائے تو پھر تو بات کریں، میں سیاسی باتیں کرنا نہیں چاہتا، لیکن کیا آپ سب کو 2018 میں لیول پلئینگ فیلڈ یاد ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف پیدائشی پاکستانی ہیں تو ان کی بائیو میٹرک کیلئے کونسا اضافی اقدام ہوگیا، آپ نادرا جائیں تو کیا وزیراعظم آفس کی اجازت درکار ہوگی، بلوچستان سے کہا جارہا ہے کہ لوگ ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے، کیا بلوچستان کے لوگوں کا ن لیگ میں جانا غیرقانونی ہے، جو جہاں جس پارٹی میں رہنا چاہے ان کی مرضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کی قیادت کیساتھ مشرقی وسطی کی صورتحال پر بات کی، حیرانی ہوئی کہ ارومچی دنیا کے جدید ترین شہروں میں سے ایک ہے، چین اور پاکستان میں ایک دوسرے سے متعلق معلومات کا تبادلہ ہونا چاہیے، چین سے 20 کے قریب مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، ایک عرصے بعد چین کیساتھ اتنی بڑی تعداد میں معاہدے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے