بختاور بھٹو زرداری

بختاور بھٹو کا خواتین کے تحفظ سے متعلق ایک اور مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحب زادی بختاور بھٹو  زرداری نے خواتین سے متعلق ایک اور مطالبہ کر دیا، بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ ’مردوں کو اُن کی بہنوں، ماؤں، بیویوں یا بیٹیوں کے بغیر باہر جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔‘

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ ’مردوں کو اُن کی بہنوں، ماؤں، بیویوں یا بیٹیوں کے بغیر باہر جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اگر ایسا ہوگا تو شاید پھر وہ خواتین پر حملہ کرنے سے پہلے دو بار سوچیں گے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مزید کہاکہ ’خواتین پر حملے کے بار بار اور بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے اس سے بہتر کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔‘ یاد رہے کہ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ عوامی مقامات پر مردوں پر پابندی عائد کی جائے۔ ہمیں خواتین کی حفاظت کے لیے مزید خواتین کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

اے این پی کا صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اے این پی نے صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے