بجلی

بجلی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں کی مد میں عوام کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے ریٹ میں سوا 4 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ جس کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔ یہ کمی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا حق اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے