انوار الحق کاکڑ

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت بجلی کے بِلوں میں اضافے پر اجلاس آج پھر ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین عبوری کابینہ، سیکریٹری پاور، چیئرمین واپڈا، چیئرمین نیپرا و دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِاعظم کو اجلاس میں جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں بجلی کے شعبے کے مسائل، زائد بلوں کے حوالے سے تفصیلات اور رپورٹ پیش ہو گی۔

واضح رہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی اجلاس میں بریفنگ دی جائے گی۔ نگراں وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس آج شام چار بجے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

سراج الحق سستی شہرت کیلئے عوام کو گمراہ نہ کریں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سراج الحق سستی شہرت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے