جاوید لطیف

بتایا جائے کہ 9 مئی کے واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی ہے، جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ 9 مئی کے واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے سہولت کاروں کے ڈانڈے کہاں ملتے ہیں، اربوں روپے کے اخراجات کا حساب کون دے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر آج بھی کچھ لوگ ایسی سوچ کو بڑھاوا دے رہے ہیں، آپ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے تو مقبولیت کا پتہ چلے گا۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ میں اس وقت بھی کہتا تھا کہ سہولت کاری ہو رہی ہے، کتنی آڈیوز لیک ہوئی تھیں؟ یہ تو بتایا جائے یہ سچی ہیں یا جھوٹی۔ ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اس کا بھی پتہ چلانا چاہیے کہ یہ آڈیوز کون لیک کرتا ہے، الیکشن کو متنازع بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جسٹس قاضی فائز عیسی

بظاہر بانی پی ٹی آئی کی حکومت بھی صرف سیاستدانوں کا احتساب چاہتی تھی، چیف جسٹس

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے