اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کی شرمناک بغاوت کرنے والوں کے لیے بھی کوئی سزا تجویز کریں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی الیکشن دھاندلی والوں پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے جتن کرنے والوں کےلیے بھی کوئی سزا تجویز کردیں۔
عرفان صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کی شرمناک بغاوت کرنے والوں کے لیے بھی کوئی سزا تجویز کریں۔ وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کی توہین کرنے والوں کے لیے بھی سزا تجویز کردیں۔