ناصر حسین شاہ

بارشوں سے قبل ہی نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت)  وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں مون سون بارشوں کے آغاز سے قبل ہی وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر شہر بھر میں تمام چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، شرجیل انعام میمن اور سعید غنی نے مون سون بارشوں سے قبل شہر میں نالوں کی صفائی کے جاری کاموں کا اچانک دورہ شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزراء نے گارڈن ہیڈ کوارٹر کے قریب نالے کی صفائی کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

واضح رہے کہ اس موقع شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ شہریوں کو مون سون کی بارشوں کے دوران پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جبکہ سعید غنی نے کہا کہ اس بار ہماری بھرپور کوشش ہے کہ جہاں جہاں بھی بارشوں کے باعث پانی اگر جمع ہوتا ہے تو فوری طور پر ان کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے