مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کورونا کا شکار ہوگئے

کراچی (پاک صحافت)   کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب   کورونا کا شکار ہوگئے۔ اس حوالے مرتضی وہاب نے بتایا ہے کہ انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ مرتضی وہاب نے اپنی صحت سے متعلق ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں خبر دی۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ایڈمنسٹریٹر کراچی و مشیر وزیراعلی سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنی طبیعت کے حوالے سے لکھا کہ گزشتہ روز سے کورونا کی علامات کے باعث خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر وزیر برائے صحت نے عوام سے بوسٹر لگوانے کی اپیل کردی ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر کوویڈ 19کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے