سربراہ پی ایس پی

ایم کیو ایم اپنی کرپشن چھپانے کے لئے حکومت کا ساتھ دے رہی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی (پاک صحافت) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفی ٰ کمال نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایم کیو ایم حکومت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتی، اپنی کرپشن چھپانے کے لیے یہ حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں،  ان کا کہنا ہے کہ ہم ایم کیو ایم کے لوگوں کی ڈرامہ بازی نہیں مانتے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی سربراہ نے کراچی کی مردم شماری کو مسترد کر دیا،  مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ  کراچی کی آبادی تین کروڑ سے کم نہیں، مردم شماری غلط ہوئی، ملک میں ایک متنازع مردم شماری ہوئی اسے جائز قرار نہ دیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے متنازع مردم شماری کو متنازع ہی رہنے دیا جائے۔

پی ایس پی سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر مردم شماری درست کی جائے کراچی سے 80 صوبائی نشستیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم کے وزیروں نے بھی مردم شماری کی منظوری دی، کابینہ میں بے وقوف بنانے کے لیے اعتراضی نوٹ لکھا گیا۔ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ اس مردم شماری کو متنازع قرار دیا جائے پھر آگے بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اوزون کرۂ ارض پر زندگی کی بقا کیلئے نہایت اہم ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرۂ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے