اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی سامنے آنے کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کونااہل کرکے سیاست سے علیحدہ کردیا گیا، ان کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار،رانا شمیم سمیت تین افراد کو حقیقت کا علم ہے۔ شاہد خاقان کا کہنا ہے کہ رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے، قانونی کارروائی کے لیے بھی مشاورت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق چیف جج رانا شمیم نے بغیرکسی دباؤ کے حلفیہ بیان جاری کیا ہے، ہمیں رانا شمیم کے بیان پریقین کرنا پڑے گا، جب اس قسم کے الیکشن ہونگے توایسی ہی اسمبلیاں ملیں گی، سامنے آگیا ہے کہ عدلیہ کمپرومائز ہوئی ہے، یہ بیان لندن میں ایک اوتھ کمشنرکے سامنےدیا، جو2018 میں ہوا وہ سب کے سامنے آرہا ہے۔ عدالت اس معاملے کا ازخودنوٹس لے، عدلیہ کے کنڈکٹ پرانگلی اٹھائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ عوام کوبھی سچ پتہ چلنا چاہیے، الیکشن کے عمل میں مداخلت ہوتوکیا ہم پوچھنے کا حق نہیں رکھتے؟ اگر ملک کا چیف جسٹس ملوث ہو تو انصاف کہاں سے ملے گا؟ ان کا کہنا ہے کہ رانا شمیم جھوٹ بول رہے ہیں توانہیں بدترین سزا دی جائے ۔ فیصلوں میں لکھا گیا کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں، کس نے ثاقب نثار کو اختیار دیا کہ وہ عدالتی معاملات اور الیکشن میں مداخلت کریں۔