شاہد خاقان عباسی

اکنامک ایڈوائزی کونسل کی تشکیلِ نو، شاہد خاقان عباسی سربراہ مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اکنامک ایڈوائزی کونسل کی تشکیلِ نو کردی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سربراہ مقرر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اکنامک ایڈوائزی کونسل (ای اے سی) کی تشکیلِ نو کر دی ہے۔ اکنامک ایڈوائزی کونسل (ای اے سی) کی سربراہی شاہد خاقان عباسی کریں گے۔ وفاقی وزراء احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اکنامک ایڈوائزی کونسل کے ممبران ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ مملکت عائشہ غوث پاشا اور مصدق ملک بھی ای اے سی کے رکن ہوں گے۔ نجی شعبے سے ای اے سی ممبران میں لمس یونیورسٹی کے ڈاکٹر اکبر زیدی، ڈاکٹر ندیم جاوید، ڈاکٹر ثمینہ خلیل، ڈاکٹر مسعود احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اعجاز نبی، ڈاکٹر حفیظ پاشا، ڈاکٹر علی چیمہ، ڈاکٹر محمد حسن شاہ بھی اکنامک ایڈوائزی کونسل کے ممبر ہوں گے۔ اکنامک ایڈوائزی کونسل میں ڈاکٹر اختر حسین شاہ، ڈاکٹر ایس منظور احمد، خرم حسین اور ثاقب شیرانی بھی بطور ممبر شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے