عظمی بخاری

اچھا بجٹ پیش کریں گے، عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لئے اچھا بجٹ پیش کریں گے اور صوبے کے عوام کو بھرپور ریلیف دیا جائے گا، بجٹ عوامی توقعات کے مطابق ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ پنجاب کے عوام کے نمائندوں نے بنایا ہے، بجٹ میں شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کے لیے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ اجلاس کے لیے اپنی حکمت عملی بنا لی ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ ہم فساد کی سیاست نہیں کرتے، فتنہ فساد والوں کو پہلے بھی شکست ہوئی، آج بھی شکست ہوگی۔ چیئرمین نیب نے بلیک میل کرکے خاتون کے اہل خانہ کے خلاف کیسز بنائے، خاتون نے ہراسانی کے خلاف آواز اٹھائی تو عمران خان نے سیاسی مقصد کے لیے استعمال کیا، ان کی حکومت نے ہراسانی کی شکار خاتون کی مدد نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

جن عہدوں پر ن لیگ سے بات نہیں، وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جن عہدوں پر ن لیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے