سعید غنی

اپوزیشن کے پاس 172 سے زائد نمبرز ہیں جبکہ وزیراعظم کو اپنے لوگ چھوڑ گئے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے اس وقت اپوزیشن کے پاس 172 سے زائد ارکان ہوچکے ہیں جبکہ وزیراعظم کو اس کے اپنے ہی چھوڑ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نےعوامی مفاد کو ترجیح دی ہے ایم کیوایم نے کوئی وزارت نہیں مانگی، حکومت میں شامل کرنے کی خواہش ہماری ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ملازمتوں کا کوٹہ ہے اس معاملے پر بھی ایم کیو ایم اور ہم بات کریں گے، مردم شماری سمیت تمام معاملات پر ایم کیوایم مشاورت کا حصہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت میں مشاورت کا عمل ہوگا کیونکہ ایم کیو ایم کے تحفظات ایسے نہیں جو ناقابل غور ہیں، پیپلزپارٹی کی خواہش ہے ایم کیو ایم کے ساتھ طویل ورکنگ ریلیشن شپ رہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے